06 February 2019 - 23:33
News ID: 439702
فونت
آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نے سردار صادق سنجرانی کی سے ملاقات میں؛
آیت اللہ بشیر نجفی نے سردار صادق سنجرانی سے ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کی تاکید کی ۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے چیئرمین سینیٹ سردار صادق سنجرانی نے اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی، اس ملاقات میں مرجع عالی قدر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی حفاظت بہت اہم فریضہ ہے، خاص طور پر پاکستان دشمن عناصر سے پاکستان کو پاک کیا جائے۔

حافظ بشیر حسین نجفی نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، وہ تمام چیزیں جن کی عراق کو ضرورت ہے، پاکستان ان سے مالا مال ہے۔

اس ملاقات میں مرجع عالی قدر اور معزز وفد کے سربراہ چیئرمین سینٹ کے درمیان کچھ اور اہم ترین امور بھی زیر بحث رہے، آخر پر آئے ہوئے معزز وفد کے سربراہ اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مرجع عالی قدر کو تحفہ دیا، اس موقع پر حافظ بشیر حسین نجفی نے بھی چیئرمین سینٹ اور باقی وفد کے تمام شرکاء کو درنجف تحفہ میں دیا۔

واضح رہے کہ چیئرمین سینٹ ان دنوں وفد کے ہمراہ عراق کے دورہ پر ہیں، گذشتہ روز اُنہوں نے حرم امیرالمومنین علیہ السلام میں حاضری بھی دی تھی۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬